عید کے بعد اپوزیشن کی تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا،صمصام بخاری

عید کے بعد اپوزیشن کی تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا،صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن،این این آئی)  وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہیکہ اپوزیشن جو اتحاد بنانے جا رہی ہے وہ ما سوائے کرپشن کو بچانے کے کوئی قدر اس میں مشترک نہیں،پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طریقہ کار اور نظریہ الگ لگ ہے، مسلم لیگ (ن)نے سیف الرحمن کے زریعے جو نیب بنایا تھا اس کا مقصد محض لوگوں کو تنگ کرنا تھالیکن آج کے نیب کا مقصد جن لوگوں نے کرپشن کی ہے ان کے خلاف کاروائی کرنا ہے، حکومت کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ نیب پر کسی کی گرفتاری یا رہائی پر کوئی دباو نہیں، نیب ایک آزاد ادارہ کے طور پر کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا،اربوں روپے کے اکاونٹ عام لوگوں کے نام پر ظاہر ہونے کی تحقیقات نیب کا اپنا کام ہے،شریف برادران نے کرپشن میں گھر کی خواتین کو بھی شامل کر رکھاہے جن کا کوئی کاروبار نہیں، شہباز شریف صاحب کی بیگم صاحبہ کے اکاونٹ میں بھی اربوں روپے ہیں جبکہ انہوں نے خود کہا ہے کہ میں کوئی کاروبار نہیں کرتی،نواز لیگ کی قیادت روزانہ یوٹرن لے رہی ہے بیرون ملک بیٹھے شہبازشریف سولو فلائٹ چاہتے ہیں،عید کے بعد کچھ نہیں ہوگا، اپوزیشن کی تقسیم ضرور سامنے آئے گی۔ان خیالات کااظہار صمصام علی بخاری نے ہفتہ کے روز راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ یوم شہادت حضرت علی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا کہ چیئرمین نیب کے معاملے میں پی ٹی آئی یا حکومت کسی طرح سے بھی ملوث نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہے اور ان کے پاس پارٹی کا عہدہ بھی ہے جبکہ کے جہانگیر ترین زراعت کے شعبہ میں ماہرہیں اور کابینہ کے اجلاس میں کسی بھی ماہر کو خصوصی طور پر بلایا جاسکتاہے۔صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو سیاسی روایت کے تحت مبارکباد دی ہے وہ ہمارا ہمسایہ ہے اور ہم باوقار طریقے سے امن کی خواہش رکھتے ہیں،بھارت اگر بات کرے گا تو ہم بھی بات کریں گے اور اگر وہ حملہ کرنا چاہیں تو ہم بھی ویسے ہی جواب دیں گے جیسے پہلے دیا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں سیرت نبوی کو اپنانا ہو گا حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے سیرت نبی کریم حضرت محمد پر چل کر ہم اپنی دنیا آخرت کو کامیاب بنا سکتے ہیں ہمیں ہر مظلوم کا ساتھ دینا  اور ظالم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے حضرت امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دی ہمیں کربلا سے شجاعت اور صبر کا درس ملتا ہے
صمصام بخاری 

مزید :

صفحہ اول -