جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری بھی 29 مئی کونیب طلب

جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری بھی 29 مئی کونیب طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری کو دوبارہ طلب کر لیا۔ سابق صدر کو 29 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کو پاور پراجیکٹس، غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا گیا، نیب نے بلاول بھٹو کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ آصف زرداری کا بیان نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیش ٹیم ریکارڈ کرے گی۔23 مئی کو نیب طلبی پر آصف زرداری نے عدم پیشی کیلئے درخواست بھجوائی تھی، نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔دوسری طرف نیب کی ایل این جی سیکنڈل کی تحقیقات میں مزید تیزی آگئی، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا عمران اختر کو مزید ریکارڈ کیلئے خط ارسال کر دیا۔نیب نے ایل این جی کے ریٹ سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ 30 مئی تک راولپنڈی آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈیا عمران غزنوی کی فائل بھی مانگ لی گئی۔

نیب،زرداری

مزید :

صفحہ اول -