معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے ادھار تیل کا معاہدہ کیا، حماد اظہر

معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے ادھار تیل کا معاہدہ کیا، حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہاہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے موجودہ حکومت نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کا معاہدہ کیا ہے، معاشی استحکام کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا گیا، سابقہ حکومت میں لیے گئے قرضوں کی وجہ سے ہمیں بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ہفتہ کو وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے موجودہ حکومت نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کا معاہدذہ کیا ہے۔ ہم معاشی استحکام کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ سابقہ حکومت میں لیے گئے قرضوں کی وجہ سے ہمیں بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ سابقہ حکومت میں زر مبادلہ کے ذخائر انتہائی سطح تک گر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے ریٹ کا تعین مارکیٹ کو کرنا چاہیے۔ ہمیں معیشت کو استحکام دینے کی ضرورت ہے۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -