نیب بطور ادارہ احتسابی عمل کی ساکھ کھو چکا، مو لانا فضل الرحمن

نیب بطور ادارہ احتسابی عمل کی ساکھ کھو چکا، مو لانا فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مو لانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب ادارہ کے طور پر اپنے احتسابی عمل کی ساکھ کھو چکا ہے،نیب چلنے والا ادارہ نہیں ہے، نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے یہ ادارہ ہمیشہ سیاستدانوں کے خلاف انتقامی رویوں کے ساتھ فعال رہتا ہے ہفتہ کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ جس ملک میں متوازی عدالتی نظام ہو گا وہاں انصاف کا حصول مشکل ہو گا۔ملک کے اندر پہلے سے تفتیشی ادارے یا احتسابی نظام موجود ہیں تو پھر متوازی احتسابی ادارہ لانا آمرانہ ذہن کے مقاصد کی تکمیل تو کرسکتا ہے جمہوری ماحول میں جمہوریت کو فروغ نہیں دے سکتا ملکی معیشت کو فروغ نہیں مل سکتا۔ملکی سیاست بھی کمزور ہوتی جارہی اور معشیت بھی کمزور ہوتی جارہی ہے۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -