مودی نے ماضی سے سبق سیکھ لیا تو بہتر ورنہ انکی کامیابی خطے کیلئے بڑا خطرہ

مودی نے ماضی سے سبق سیکھ لیا تو بہتر ورنہ انکی کامیابی خطے کیلئے بڑا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے مودی کا دوبار کامیاب ہو جانا خطے ء کے امن کیلئے خطرے کی بڑی گھنٹی ہے کیونکہ اس مودی نے ہمیشہ پاکستان اور مسلم مخالف سیاست ہی کی ہے اگرتو اس نے ماضی سے سبق سیکھ لیا ہے اور اب وہ چھیڑ چھار نہیں کرے گا تو پھر تودرست لیکن اگر اس کی وہی انتہا پسندانہ سوچ رہے گی تو وہ کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب مودی کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے اس نے الیکشن کے دوران پاکستان پر الزامات عائد کرکے الیکشن تو جیت لیا ہے لیکن اب اس کی وہ ڈرامے بازی اور پاکستان کیخلاف شر انگیزی نہیں چلے گی اسلئے اب اس کو مذاکرت کی میز پر آنا ہو گا اسی میں بھارت کی اپنی بھی بہتری ہے اور اس خطے کی بہتری ہے۔
فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -