تحریک انصاف تعلقات میں بہتری کیلئے پر امیدہے

تحریک انصاف تعلقات میں بہتری کیلئے پر امیدہے

  

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے مودی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد کا فون کیا تھا ہم امید کرتے ہیں جیسے وزیراعظم نے کہا وہ امید کرتے ہیں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی تو ہم بھی یہی سمجھتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی قیا د ت میں ہم نہ صرف پاک بھارت تعلقات بہتر کرنے میں کامیاب ہونگے بلکہ مسئلہ کشمیر بھی کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو جائیگا۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان جب سے حکومت میں آئے ہیں تو وہ تب سے ہی ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ہمیں امیدرکھنی چاہئے ہمارے پاس عمران خان کی شکل میں ایک ایسا لیڈر موجود ہے جو مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ اول -