مودی کو سمجھنا ہو گا مسائل کا حل بہتر تعلقات اور مذاکرات ہیں

مودی کو سمجھنا ہو گا مسائل کا حل بہتر تعلقات اور مذاکرات ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نبیل گبول نے کہا ہے مودی پلوامہ کا ڈرامہ رچاکر اور پاکستان کیخلاف نفرت پھیلا کر ایک مرتبہ پھر بھارتی عوام سے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا اگر مودی آئے گا تو اس کے آنے سے ہم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اسلئے ہم امید کرتے ہیں اب ان دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات قائم ہو جا ئیں گے۔ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ بات تو مودی کو بھی پتہ ہے جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اور اس کو یہ بھی علم ہے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اس لئے مودی کی بھی کوشش ہو گی وہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دیں۔
نبیل گبول

مزید :

صفحہ اول -