حکومت مودی سے اچھے تعلقات قائم کرنے کیلئے نواز شریف سے سیکھے

حکومت مودی سے اچھے تعلقات قائم کرنے کیلئے نواز شریف سے سیکھے

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے اسی بھارتی وزیراعظم مودی سے ہمارے وزیراعظم نواز شریف کے مثالی تعلقات تھے لیکن اس وقت پی ٹی آئی والے ہمیں اسی بات کے طعنے دیا کرتے تھے لیکن آج یہ لوگ اسی مودی کی خوشنودی کیلئے کبھی کچھ کر تے ہیں تو کبھی کچھ،انہیں مودی سے اچھے تعلقات قائم کرنے کیلئے نواز شریف سے سیکھنا چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا جہاں تک مودی کے الیکشن میں دوبارہ کامیاب ہونے کی بات ہے تو اس نے وہاں کے عوام کے دلوں میں پاکستان کیخلاف نفرت پیدا کرکے ان سے ایک مرتبہ پھر ووٹ حاصل کر لئے ہیں موجودہ حکومت کو کوشش کرنی چاہئے وہ تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرے اور ان کیساتھ اپنے تجارتی روابط کو بھی بڑھائے۔

رانا مشہود

مزید :

صفحہ اول -