شاہین آج دوسراوارم اپ میچ بنگلہ دیس کیخلاف کھیلیں گے

شاہین آج دوسراوارم اپ میچ بنگلہ دیس کیخلاف کھیلیں گے

  

لندن (این این آئی)آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے سلسلے میں پاکستانی ٹیم دوسرا وار م اپ میچ (آج) اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے وارم اپ میچز کا مرحلہ 5 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگا اس کے بعد ورلڈ کپ 2019ءکا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا،قومی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ وارم اپ مرحلے میں 26 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور یہ میچ کارڈف میں کھیلا جائےگا۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں برسٹل میں مدمقابل ہونگی۔ 27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ وارم اپ مرحلے کے آخری روز 28 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ اسی روز کا دوسرا اور وارم اپ مرحلے کا آخری میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ وارم اپ مرحلے کے ختم ہونے کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکا باقائدہ آغاز 30 سے ہوگا اور ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -