پارا چنار میںیوم شہداءعقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

پارا چنار میںیوم شہداءعقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 19 ویں رمضان المبارک کے موقع پر شہداءعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں دہشت گردی کے واقعات، بم دھماکوں اور فورسز میں شہید ہونے والے دو ہزار سے زائد شہداءکو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں علماءکرام نے کہا کہ ضلع کرم اور قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قبائل اور فورسز کا کردار جرات مندانہ ہے جن کی قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن قائم ہوا ہے اور قبائل سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے قبائل اور فورسز اہلکار قوم کے محسن ہیں اور زندگی بھر عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور رہیں گے انہوں نے کہاکہ شہداءکی پاک خون نے سرزمین پاراچنار کو عزت و مقام بخشااس موقع پر مرکزی امام بارگاہ میں ہزاروں شہداءکے تصاویر آویزاں کی گئی تھی جن میں مقامی شہداءکے علاوہ فورسز کے ان شہداءکے تصاویر بھی شامل تھے جو دفاع وطن میں قربانی دے کر شہید ہو گئے تھے اس موقع پر کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور شہداءکے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -