یوم شہادت حضرت علیؓ ،شرکاءجلوس کیلئے رہنمائی شیڈول جاری

یوم شہادت حضرت علیؓ ،شرکاءجلوس کیلئے رہنمائی شیڈول جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسکاو¿ٹ رابطہ کونسل کی جانب سے یوم شہادت حضرت علیؓ پر شرکاءجلوس کیلئے رہنمائی شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت شرکاءجلوس کی گاڑیاں جیل چورنگی ،اسلامیہ کالج براستہ خداداد کالونی اور سوسائٹی آفس سے آکر جناح گراو¿نڈ میں پارک ہونگی۔جبکہ سبیل اور تبرکات کی گاڑیاں اور ٹرک صرف بولٹن مارکیٹ سے جلوس میں شامل ہوسکیں گیں۔اسکے علاوہ پیدل جلوس میں آنیوالے عزاداران سولجر بازار سگنل ،نوائے وقت چورنگی،شارع قائدین نظامی روڈ ،صدر دواخانہ،ہمدرد دوا خانہ ،بولٹن مارکیٹ اور کھارادر سے جلوس میں شامل ہونگے۔جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور محفل شاہ خراسان ایسکسرے والی گلی سے ایم اے جناح روڈ آئیگا۔جہاں سے پیپلز سیکٹریٹ نیو پریڈی اسٹریٹ،صدر اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔نماز ظہرین 2:30منٹ پر مزار قائد کے VIPگیٹ پر ادا کی جائیگی،جلوس کی قیادت بوتراب اسکاو¿ٹس کرینگے۔شرکاءجلوس مقامی انتظامیہ اور اسکاو¿ٹس گروپ سے تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -