ڈیرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ اسلحہ کی نمائش پر پابندی

ڈیرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ اسلحہ کی نمائش پر پابندی

  

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مہلک آتشیں اسلحہ رکھنے ،اسلحہ کی نمائش ،پٹاخے کریکرزکی اشیاءکی فروخت ،گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال اورکھلونابندوقوں کی فروخت پرفوری طورپرتیس دن کے لیے دفعہ144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیر نے اپنے دفترسے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تیس دن کے لیے مہلک آتشیں اسلحہ رکھنے ،اسلحہ کی نمائش ،پٹاخے کریکرزکی اشیاءکی فروخت ،گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال اورکھلونابندوقوں کی فروخت پردفعہ144کانفاذکردیا۔نوٹیفکیشن کے بعدپولیس نے ا ن ہدایات پرعمل درآمدشروع کردیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -