وزیر اعظم کا چندہ مانگنا ان کے منصب کا ناجائز استعمال ہے، سعید غنی

وزیر اعظم کا چندہ مانگنا ان کے منصب کا ناجائز استعمال ہے، سعید غنی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہاہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے منصب کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کے شوکت خانم ٹرسٹ سے مالی مفادات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقرار کیا کہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ چندہ ملا ہے، شوکت خانم ٹرسٹ کے چندے میں خورد برد کے قصے عام ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ادارے شوکت خانم ٹرسٹ کے لیے چندہ مانگنا ان کے منصب کا ناجائز استعمال ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -