علی رضا عابدی قتل کیس مفرو ر ملزمان کے وارنٹ جاری

علی رضا عابدی قتل کیس مفرو ر ملزمان کے وارنٹ جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ،عدالت نے مفرور ملزمان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں علی رضا عابدی کیس کی سماعت ہوئی جہاں مفرور ملزمان کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے جس پر عدالت نے مفرور ملزمان بلال،حسنین اور غلام مصطفی کواکتیس مئی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاگرفتار ملزمان میں ابوبکر اور غزالی بھی شامل ہیں علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو ڈی ایچ اے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -