حیات کیمیاءپاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

حیات کیمیاءپاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

  

کراچی (پ ر)حیات کیمیاءپاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی پروگرام کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا ،جس میں ڈیپ فریزر ،بکٹ فین ،پیڈسٹل فین ،واشنگ مشین ،ایئرکولر ،واٹرکولر ،وال فین ،اسپورٹس آئٹم اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے ۔کمپنی پاکستان میں اب تک 350ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے اور کاروبار کے پہلے سال میں ہی 400لوگوں کو ذریعہ معاش فراہم کیا ہے ۔حیات کیماءکا پاکستان اوریہاں کے لوگوں سے گہرا رشتہ ہے اور وہ قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔اس موقع پر کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ہم پاکستان اور اس کی معاشی خوشحالی میں یقین رکھتے ہیں ۔ترک لوگوں کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے ۔ہمارا ماننا ہے کہ یہ بچے ہمارے اپنے بچے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بڑے ہو کر یہ لوگ ملک کا سرمایہ بنیں گے اور کسی دن یہ کمپنی کے لیے کام کریں گے ۔انہوںنے بچوں کو حیات کی فیکٹری کا دورہ کرانے کا بھی اعلان کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -