فرشتہ قتل کیس‘جیو فینسنگ رپورٹ تیار، 8 لاکھ کالز کی نگرانی

فرشتہ قتل کیس‘جیو فینسنگ رپورٹ تیار، 8 لاکھ کالز کی نگرانی

  

اسلام آباد(صباح نیوز)فرشتہ قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ مرتب کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق فرشتہ کیس میں تقریبا 8 لاکھ فون کالز کی نگرانی ہوئی، اب بھی مزید 1587 مشکوک فون نمبرز کی تفتیش جاری ہے، مرکزی ملزم اور 6 مشکوک افراد کے علاوہ 50 افراد سے پوچھ گچھ ہوئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اہم شواہد اس وقت بھی فرانزک لیبارٹری میں تحقیق سے گزر رہے ہیں، جوڈیشل کمیشن انکوائری رپورٹ 28 مئی کو مرتب کرے گا ۔

فرشتہ قتل کیس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -