احتساب ادھورا رہ گیا تو پورا پاکستان نقصان اٹھائے گا،طاہر القادری

احتساب ادھورا رہ گیا تو پورا پاکستان نقصان اٹھائے گا،طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک 30ویں یوم تاسیس پرکور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاﺅن اور شہدائے انقلاب مارچ اسلام آباد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انشا اللہ شہداءکی قربانیوں کے صدقے یہ ظالم نظام زمین بوس ہو گا اور 21کروڑ عوام کو انکے آئینی حقوق ملیں گے اور بے گناہ کارکنوں کا خون بہانے والے عبرت ناک انجام سے دوچار ہونگے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک نے عوامی دولت پر ڈاکہ ڈالنے والے جن نامی گرامی لٹیروں کے خلاف 30 سال جدوجہد کی آج وہ سب لٹیرے قوم اور قانون کی عدالت کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور انکی کرپشن اور لوٹ مار پر عدالتیں تصدیق کی مہریں ثبت کر رہی ہیں۔ان میں سے کچھ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ،کچھ جیلوں کی راہداریوں میںاور کچھ حساب اور احتساب کے خوف سے ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔احتساب کا عمل ادھورا چھوڑ دیا گیا تو نقصان پورا پاکستان اٹھائے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جو فرعون صفت مجھ پر اور میرے کارکنوں پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کےلئے ریاستی وسائل کا بے رحمی کے ساتھ استعمال کرتے تھے آج ان پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے اور وہ معافی اور ضمانتوں کی بھیک مانگتے پھر رہے ہیںمگر انہیں معصوم کارکنوں کا خون چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔دریں اثناءپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور کور کمیٹی کے جملہ ممبران نے 30 ویں یوم تاسیس پر اندرون اور بیرون ملک مقیم کارکنان کو مبارکباد دی۔
طاہر القادری