مٹہ ،کوسٹر کھائی میں گرنے سے 34 سکول طالبعلم زخمی

مٹہ ،کوسٹر کھائی میں گرنے سے 34 سکول طالبعلم زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ دارمئے میں نجی سکول کی کوسٹر گاڑی کو بریک فیل ہونے سے حادثہ گہرے کھائی میں گر گیاکوسٹر میں سوار سکول کی 34بچے شدید زخمی تمام زخمی بچوں کو مٹہ ہسپتال پہنچا دی گئی تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے زخمی بچوں کی علاج میں کوئی کسی نہیں چھوڑ ی گئی ہے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کوسٹر حادثے پر اظہار افسوس کرکے تمام خاندانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ دارمئے کی قریب بریک فیل ہونے سے ایک نجی سکول کی کوسٹر گاڑی گہرے کھائی میں گر گیا جس کی نتیجے میں کوسٹر میں سوار 34 بچے شدید زخمی ہوےءجن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کئے گئے ادھر اطلاع ملتی ہی مٹہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کے نگرانی میں کیجولٹی پہنچ کر زخمی بچوں کی پوری ایمانداری کیساتھ علاج کی ادھر تمام زخمی بچوں کی علاج مٹہ ہسپتال میں جاری ہے اورایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق زخمی تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں دریں اثناءاطلاع ملتی ہی بڑی تعداد میں والدین اور عام لوگ بھی مٹہ ہسپتال پہنچنا شروع ہوگئی جبکہ والدین بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ کر اپنے بچوں کی خیریت معلوم کی ادھر تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کوسٹرحادثے پر انتہائی افسوس کااظہار کیا اور تمام خاندانوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی