پشاور سے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،خواتین سمیت 4 گرفتار

پشاور سے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،خواتین سمیت 4 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران موٹر کار کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان موٹر کار کے ذریعے 3 کلو گرام ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پورکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا، ڈی ایس پی ۔۔ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نورحید رخان کے ہمراہ لاہوری گیٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبریLXG.336 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان مسماة (ف)زوجہ رضوان سکنہ نوتھیہ ،مسماة (ش)زوجہ شاہد میر سکنہ لاہور،مسماة (ز) زوجہ پختون سکنہ نوتھیہ اور بلال ولد سپین گل سکنہ کرم ایجنسی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے منشیات پنجاب سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا،