پنجاب میں نئے صوبوں کے بل پر غور کیلئے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب
اسلام آباد(صباح نیوز)پنجاب میں دو نئے صوبوں (جنوبی پنجاب اور بہاولپور)کے قیام کے بل پر غورکےلuy قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس10 جون کو طلب کرلیا گیا۔قائمہ کمیٹی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے قیام کے بل کا جائزہ لے گی۔پنجاب میں 2 نئے صوبوں کے قیام کا بل مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے جمع کرایا تھا۔قائمہ کمیٹی بل کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔مسلم لیگ ن کی طرف سے جمع کرائے گئے بل میں آئین کی آٹھ شقوں میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔بل میں قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی 38 اور بہاولپور کےلئے 18نشستیں تجویز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح صوبہ بہاولپورکی اسمبلی کیلئے39اور جنوبی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کےلئے 80نشستیں تجویز کی گئی ہیں۔
اجلاس طلب