ہنگو، پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کیخلاف سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی

ہنگو، پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کیخلاف سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی

  

ہنگو(بیورورپورٹ) پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف سول سوسائٹی کااحتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی ریسیکیو 15 فائیو سے سٹیشن چوک پرپہنچ کر احتجاج کی شکل اختیار کرگئی جہاں پر مظاہرین میں بہت بڑی تعداد میں قبائلی مشران سول سوسایٹی اور شہریوں نے شرکت کی ۔مظاہرین نے پاک فواج کے حق اور پی ٹی ایم کے خلاف بینرز,پلے کارڈز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔ جس پر پاک فوج کی حمایت میں اور پی ٹی ایم گلالئی اسمعائیل کے خلاف نعر ے درج تھے مظاہرین نے حکومت سے پی ٹی ایم کے گلالئی اسماعیل کی گرفتار ی اور کاروائی کامطالبہ کیا۔دریں اثناء احتجاجی مظاہرے سے ملک جمال،ملک ساجد،ملک کاتب شینواری،تحصیل کونسلر ٹیکا خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں نے ہمیشہ مادر وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا ہے۔افواج پاکستان نے اندروانی اور بیرونی دشمنوں کا سیکیورٹی اداروں اور قوم کے ساتھ ملکر خاتمہ کیاہے اور ملک میں امن قائم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ آج پختونوں کے حقوق کا نام لیکر پی ٹی ایم اور گلائلی اسماعیل ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔جذباتی نعروں سے پی ٹی ایم کے لوگوں کو دھوکا نہیں دے سکتے انہوں حکومت سے مطالبہ کیا ریاست اور وطن کے خلاف کام کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے اور گلالئی اسماعیل کو گرفتار کیا جائے۔اس موقع پر مظاہرے کے شرکاءنے افواج پاکستان اور سیکیورٹی کی حق میں شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے پاکستان کے استحکام اور دفاع کے لئے ہم پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ احتجاجی ریلی ہوتی ہوئے ریلوے چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -