بھارت شدت پسند ریاست بن چکا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

بھارت شدت پسند ریاست بن چکا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندو قوم پرستوں کی جیت سے نام نہاد بھارتی سیکولر ازم بے نقاب ہو گیا ہے۔ بھارت شدت پسند ہندو ریاست بن چکا ہے۔ مودی کی جیت سے قائد اعظم کا دو قومی نظریہ ایک بار پھر درست ثابت ہوا ہے۔ بھارت میں الیکشن جیتنے والی جماعت بی جے پی کا کوئی کامیاب ممبر اسمبلی مسلمان نہیں۔ پختون تحفظ موومنٹ ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ پی ٹی ایم کی قیادت بھارت اور افغانستان کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

 محسن داوڑ، علی وزیر اور گلا لئی اسماعیل کے خلاف غداری کے مقدمات درج کئے جائیں۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث غداران وطن کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -