کوئٹہ مسجد بم دھماکہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں،رضا ایڈووکیٹ

کوئٹہ مسجد بم دھماکہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں،رضا ایڈووکیٹ

  

لاہور(پ ر)پاورگروپ آف لائرز کے چیئرمین اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوئی مسلمان مسجد میں کشت وخون نہیں کر سکتا ، سانحہ کوئٹہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔روزہ داروں نے کسی کاکیا بگاڑاتھا ،یہودوہنودکے انتقام کی آگ نے نمازیوں کو جھلسا دیا ۔ ماہ رمضان کے دوران رحمانیہ مسجدکوئٹہ میں بدترین دہشت گردی شیطانیت کاشاخسانہ ہے۔

اسلام دشمن قوتوں نے انسانیت کادرس فراموش کر دیا ۔ حیوانوںکے حقوق کی دہائی دینے والے نام نہادمہذب لوگ مسلمانوںکے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔اسلام دشمن عناصر کی طرف سے مساجدکونشانہ بنانے کاواحدمقصد منافرت کی آگ بھڑکانا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اپنے ہاتھوں سے اتحادویکجہتی کادامن ہرگزنہیں چھوڑیں گے ۔ وہ اپنے اعزازمیں ایک افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے ۔ 

محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ رحمانیہ مسجد کوئٹہ کے نمازیوں نے جمعہ کے دن روزہ کی حالت میں جام شہادت نوش کیا۔پنجاب سمیت چاروں صوبوںکے عوام اپنے شہداءکوفراموش نہیں کریں گے ،امن کی بحالی تک پاکستانیوں کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -