تمام محب وطن پاکستانی ڈالر کا بائیکاٹ کریں،غلام محی الدین دیوان
لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنما و ممبر کشمےرقانون سازاسمبلی غلام محی الدےن دےوان نے کہاہے کہ تمام محب وطن پاکستانی ڈالر کا بائیکاٹ کریں،کیونکہ اس سے ہماری روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا،ڈالر بائیکاٹ مہم زور شور سے جاری ہے جس کے اثرات ملنا شروع ہو چکے ہیں کہ ڈالر اب سستا ہو رہا ہے ، ڈالر کو ذخیرہ کرنے والے اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ ملکی تارےخی کی بلند ترےن سطح پر پہنچ چکی ہے،انشا ءاللہ امید ہے کہ اگر اسی طرح ڈالر کا بائیکاٹ جاری رہا تو ہماری روپے کی قد ر میں بھی اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت کو بھی سہارا مل جائے گا