صوابی ،بیٹے کی باپ پر فائرنگ ،راہ گیر بچہ جاں بحق ،1 زخمی

صوابی ،بیٹے کی باپ پر فائرنگ ،راہ گیر بچہ جاں بحق ،1 زخمی

  

صوابی ( بیورورپورٹ) موضع مانکی میں جھگڑے کے دوران بیٹے کی باپ پر فائرنگ سے دو سالہ راہگیر پڑوسی بچہ جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا سید فضل شاہ ولد سید کریم شاہ سکنہ مانکی نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھنے کے لئے موٹر سائیکل پر مسجد آ رہے تھے کہ راستے میں سجاد اپنے والد گل شادپر فائرنگ کررہےتھے کہ اس دوران گولی لگنے سے انکا پڑوسی راہگیر دوسالہ زوہیب ولد اسد موقع پر جاں بحق جبکہ میں خود شدید زخمی ہو گیا وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ ملزم سجاد کا اپنے باپ گل شادکے ساتھ جھگڑا کررہا تھا کہ اس دوران سجاد نےراستے میں فائرنگ شروع کردی لاہور پولیس نے مجروح سید فضل شاہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم سجاد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ملزم وادات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -