طالب علموں کومعیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، عباس حیدر

طالب علموں کومعیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، عباس حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)دیر بالا کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ دیر میں آرمی طرز پبلک سکول کے قیام سے علاقہ میں تعلیم کوفروغ ملے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ خالد سعید نے دیر پبلک سکول کے افتتاحی تقریب میں کیا افتتاحی پروگرا م میں پاک آرمی 212 برگیڈ کے برگیڈئر عباس حیدر، ڈپٹی کمانڈنٹ فضل حلیم، ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ، سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان، سابقہ ایم این اے طارق اللہ ، ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ سمیت دوسرے سیاسی وسماجی شخصییات موجودتھے جے او سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیر بالا کے عوام محب وطن ہے اور انہوں نے ہر موقع پر پاک آرمی کیساتھ تعاون کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج دیر بالا میں مکمل آمن بحال ہے انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہدایات کے مطابق دہشت گردی سے متاثرہ تمام علاقوںمیں سکولوں اور ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور دیر پبلک سکول بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو شرمندہ تعبیر ہو کر دیر کے عوام کے لیئے ایک تحفہ ہے ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ خالد سعید نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ دیر میں کیڈٹ کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا جس کے لیئے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی سے مشاورت اور اجازت کے بعد کالج کے قیام کے لیئے زمین کی تلاش جلدی شروع کر دی جا ئیگی۔دیر بالا کے تمام سیاسی قائدین نے جنرل آفیسر کمانڈنگ کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔