گرفتاتی سے قبل سوالنامہ بھیجنا جائیگا ،نیب اور بیوروکریسی کے مابین ہم آہنگی کیلئے رابطہ کمیٹی قائم

گرفتاتی سے قبل سوالنامہ بھیجنا جائیگا ،نیب اور بیوروکریسی کے مابین ہم آہنگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم نے کہا ہے کہ نیب اور بیوروکریسی کے مابین ہم آہنگی کیلئے 3رکنی رابطہ کمیٹی قائم کی ہے،نیب کرپشن کے کسی کیس میں افسرکوگرفتارکرنے سے پہلے نیب سوالنامہ بھیجنے کا پابند ہوگا،بیوروکریسی کی رابطہ کمیٹی نیب کی تفتیش میں ہر ممکن تعاون کرے گی،اورنج لائن ٹرین پر کام جاری ہے،اکتوبر یا نومبر میں اورنج لائن ٹرین چلنا شروع ہوجائے گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی میں نیب کا کوئی خوف نہیں،افسران قانون کے تحت کام کررہے ہیں ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی میں پی اینڈ ڈی اورخزانہ کے سیکرٹریزممبر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے حکومت کو قابل عمل تجاویز پیش کی ہیں۔