کوتھم کے چیف ایگزیکٹو احمد شفیق غیر ملکی دورے پر روانہ

کوتھم کے چیف ایگزیکٹو احمد شفیق غیر ملکی دورے پر روانہ

  

لاہور(پ ر)کوتھم پاکستان کے سی ای او اور سیکریٹری جنرل ایسو سی ایشن آف پاکستان احمد شفیق تھائی لینڈ اور چائنہ دورے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ تھائی لینڈ میں ورلڈ شیفز ایشین پریزیڈنٹ فورم 2019میں شیفز ایسو سی ایشن آف پاکستان (CAP)کی نمائندگی کریں گے ۔ ایشین پریزیڈنٹ فورم میں شرکت کرنے کے بعد احمد شفیق دنیا کے مشہور ٹریڈ فیئر چائنہ بیجنگ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (CIFITS)میں شرکت کریں گے ۔

 پاکستان کی ہاسپیٹلٹی اینڈ ٹورازم انڈسٹری کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل فورم پرپاکستان ، تھائی لینڈ اور چائنہ کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -