عقیدہ ختم نبوت پر اسلام کی پوری عمارت کھڑی ہے،اسماعیل شجاع آبادی

عقیدہ ختم نبوت پر اسلام کی پوری عمارت کھڑی ہے،اسماعیل شجاع آبادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس کی بنیاد پر دین اسلام کی پوری کی پوری امارت قائم کھڑی ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ اہم دینی فرض ہے۔علماءنے وطن عزیز پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیاکہ حکومت وقت منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی سرگرمیوں کو روکے جو اس کا فرض منصبی ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا و دیگر نے کیا۔
محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے لاہور کی مختلف مساجد میں دروس ختم نبوت دیتے ہوئے کیا