خدمت میں عظمت ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے،وقار میاں

  خدمت میں عظمت ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے،وقار میاں

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین خدمت میں عظمت ٹرسٹ وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ اسلام میں دکھی انسانیت کی خدمت کا بڑا اجر ہے ،اس وقت ماہ مبارک ہے جس میں ایک نیکی کا ثواب ستر گنا زیادہ ہو جاتاہے ۔اللہ کاشکر ہے کہ ہمارا ادارہ خدمت میں عظمت ٹرسٹ اس وقت بے لوث دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور ہم فلاحی کا موں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

 اور نہ ہی ہم اس امید پر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ،ہم نے دکھی انسانیت کی خدمت کا اجر صرف اپنے اللہ تعالیٰ سے لینا ہے ،میری صاحب ثروت احباب سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنی اپنی سطح پر مخلوق خدا کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -