اپوزیشن کا ایجنڈ ہ انتشار اور فساد کے سواکچھ نہیں،چودھری سرور

 اپوزیشن کا ایجنڈ ہ انتشار اور فساد کے سواکچھ نہیں،چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈ ہ انتشار اور فساد کے سواکچھ نہیں مگر انکے تمام منصوبے فلاپ ہوں گے ' جنہوںنے ملکی خزانہ لوٹا ہے ان کو پائی پائی کا حساب دینا پڑ یگا 'قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرم ہے انکو کسی صورت معافی نہیں ملے گی ' کڑے اور بلا تفریق احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے مشکل سے مشکل فیصلے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا' وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قوم سے دونہیں ایک پاکستان بنانے کا وعدہ بھی پورا کر یں گے اب امیراور غر یب کی تفر یق نہیں ہوگی ' پارٹی کیلئے قر بانیں دینے والے کارکنوں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جائیگا کیوں کہ تحر یک انصاف کا ہر ورکرپارٹی کی طاقت ہے۔ وہ ہفتے کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات وقا ص افتخاربٹ 'سیالکوٹ سے امجد باجوہ 'وزیر اعلی شکایت سیل کے وائس چیئر مین ناصر سلمان 'ویمن تحفظ اتھارٹی کی چیئر پر سن فاطمہ چدھڑ'تحر یک انصاف کے مر کزی رکن شیخ زین سمیت دیگر کی قیادت میں آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -