سپیکر سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،فرشتہ قتل کیس پر پیشرفت سے آگاہ کیا

  سپیکر سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،فرشتہ قتل کیس پر پیشرفت سے آگاہ کیا

  

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی جس میں ننھی فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ قتل کی جانے والی معصوم فرشتہ کے کیس کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کردیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اسد قیصر نے کہاکہ انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹ کو برداشت نہیں کروں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فرشتہ کے والد اور خاندان سے ملاقات کی تھی۔ اسپیکر نے خاندان کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اسد قیصر نے کہاکہ جوڈیشل انکوائری مکمل ہونے تک متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہوں۔

سپیکر ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -