کراچی میںسمندری ہوائیں چل پڑیں شدید گرمی اور گھٹن کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی میںسمندری ہوائیں چل پڑیں شدید گرمی اور گھٹن کا خطرہ ٹل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لائن )کراچی میں ہیٹ ویو کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہواﺅں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔25اور 26 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کراچی کے اوپر ہائی پریشر ایریا موجود نہیں جس سے اب گرمی کی لہر درمیانی درجے کی ہوسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں شہر میں جنوب مغربی اور مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہے گا۔
کراچی

مزید :

صفحہ آخر -