فیس بک نے شکایات پر بھارتی صارفین کی17 ہزار 713 پوسٹ ہٹائیں

  فیس بک نے شکایات پر بھارتی صارفین کی17 ہزار 713 پوسٹ ہٹائیں

  

نیویارک (این این آئی)سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک نے 2018 کے آخری 6 ماہ کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں 4 ہزار ایک سو 74 پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران 2 ہزار 2 سو 3 کو ہٹایا گیا تھا۔بھارت اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 17 ہزار 7 سو 13 پوسٹس کو ہٹایا گیا، پاکستان اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے اور برازیل 4 ہزار 26 پوسٹ ہٹائے جانے کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔فیس بک نے پاکستان میں 3 ہزار 8 سو 11 پوسٹس، 3 سو 43 پیجز اور گروپس، 10 پروفائلز اور ایک البم کو ڈیلیٹ کیا جبکہ انسٹاگرام پر 7 پوسٹس اور 2 اکاو¿نٹس کو ڈیلییٹ کیا گیا۔پاکستان میں مذہبی خلاف ورزی، عدلیہ مخالف بیان، ہتک آمیز مواد اور ملک مخالف مواد سے متعلق مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر مواد کو ہٹایا گی۔فیس بک اب تک حکومت کی 51 فیصد درخواستوں کو پورا کرچکی ہے۔ عالمی طور پر ہٹائے جانے والے مواد کے حجم میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فیس بک

مزید :

صفحہ آخر -