بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈنے لوک سبھاتوڑدی

بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈنے لوک سبھاتوڑدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کو تحلیل کردیا ہے،تاکہ بھارت کے حالیہ عام انتخابات میں منتخب ہونیوالے ارکان آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں، بھارت میں 17ویں عام انتخابات کے نتائج کا گزشتہ روز اعلان کردیا گیا تھا جس میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے 542نشستوں میں 350جیت لی تھی،صدارتی آفس سے جا ر ی ہونیوالے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نریندرہ مودی کی کابینہ نے گزشتہ روز ایک قراردار منظور کی تھی جس میں بھارتی صدر کو 16 ویں لوک سبھا فوری طورپر دینے کا کہا گیا تھا صدر نے اس قرارداد کو منظور کرتے ہوئے کابینہ اور لوک سبھا کو تحلیل کردیا۔
لوک سبھا

مزید :

صفحہ اول -