ایمنسٹی سکیم کیلئے اثاثہ جات ڈکلیئریشن فارم ویب پورٹل پر جاری

ایمنسٹی سکیم کیلئے اثاثہ جات ڈکلیئریشن فارم ویب پورٹل پر جاری

  

اسلام آباد(آئی این پی)ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کیلئے اثاثہ جات ڈکلیئریشن فارم ویب پورٹل پر جاری کر دیا،شہری ویب پورٹل کے فارم پرکرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستانی کرنسی اور فارن کرنسی میں کھولے گئے بے نامی اکاؤنٹس میں موجود دولت پرچار فیصد ٹیکس دینا ہوگا،غیر ملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کرکے واپس پاکستان لانے پر بھی چار فیصد ٹیکس دینا ہو گا،ڈکلیئریشنز پر30جون 2019تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا،ڈکلیئریشن فارم میں اوپن پلاٹ،زمین، سپرا سٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کیلئے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کے لیے ایسیٹ ڈکلیئریشن فارم ویب پورٹل پر جاری کر دیے،فارم کے مطابق مقامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کیلئے ڈکلیئریشن فارم میں اثاثوں کی الگ الگ تفصیل دینا ہوگی،شہری ویب پورٹل کے فارم پرکرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہرکرسکتے ہیں،فارم میں ہرکیٹیگری کے اثاثے،ٹیکس کی شرح اورواجب الادا ٹیکس کی رقم کے الگ الگ کالم بنائے گئے ہیں،فارن کرنسی بے نامی اکانٹ میں دولت کوظاہر کرنے کیلئے بھی چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا،پاکستانی کرنسی میں کھولے گئے بے نامی اکانٹس میں موجود دولت پرچار فیصد ٹیکس دینا ہوگا،چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر بے نامی گاڑیاں بھی ظاہر کی جا سکیں گی،اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی شرح اور اس پرلاگو ٹیکس واجبات کی رقم کی تفصیل دینا ہو گی،غیر ملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کرکے واپس پاکستان لانے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہو گا،فارم میں غیر ملکی غیر منقولہ جائیداد ظاہر کرنے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا،ایف بی آرکی جانب سے غیرملکی اثاثے ودولت ظاہرکرنے کیلئے بھی الگ سے ڈکلیئریشن فارم جاری کر دیے،اثاثوں کی ویلیو ایف بی آر کی مقررہ ویلیو سے ڈیڑھ سو فیصد تک مقرر ہوگی،لیکوئیڈ اثاثہ ظاہر کرکے واپس لانے نہ لانے پر چھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا،ڈکلیئریشنز پر30جون 2019تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا،ڈکلیئریشن فارم میں اوپن پلاٹ،زمین، سپرا سٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کیلئے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا،کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید پر ٹیکس کی رقم اور جرمانے کی رقم کی تفصیل بھی دینا ہوگی۔

ایمنسٹی سکیم فارم

مزید :

صفحہ اول -