نئے صوبے کے قیام کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کرینگے،ایم کیو ایم

نئے صوبے کے قیام کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کرینگے،ایم کیو ایم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیوایم)پاکستان نے کہا ہے کہ وہ سندھ میں نئے صوبے کے قیام سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطوں سمیت ہر قانونی راستہ اختیارکریگی۔ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے یہ بیان وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان کے بعد سامنے آیاہے۔ترجمان ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق موقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے ایم کیوایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لیے آگے بڑھا جائے۔ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں نئے صوبے کے قیام سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے کریگی اور اس مقصد کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ترجمان نے کہاکہ10سالوں میں 2ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا، سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نہ صرف شہری نوجوانوں کا روزگار چھینا گیا بلکہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب بھی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -