سندھ کی دو نو مسلم بہنوں کا تحفظ کیلئے دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

سندھ کی دو نو مسلم بہنوں کا تحفظ کیلئے دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

  

اسلام آباد(آئی این پی) سندھ کی دو نو مسلم لڑکیوں نے تحفظ فراہمی کیلئے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔غلام عائشہ اور دعا فاطمہ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس میں اپنے والد، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ، آئی جی اسلام آباد اور مقامی ایم پی اے اسد سکندر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے سندھ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قرار دے کر تحفظ کی درخواست خارج کردی تھی، سنگل بنچ کا 17مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور آئی جی اسلام آباد کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ نومسلم بہنوں نے کہا کہ مقامی ایم پی اے اسد سکندر اور والدین سے انہیں اور ان کے شوہروں کو جان کو خطرہ ہے۔

دو بہنیں

مزید :

صفحہ اول -