نشتر ہسپتال ،ڈاکٹروں کی اعزازی ہاﺅس جاب کا معاملہ وائس چانسلر ،پی ایم اے آمنے سامنے ،احتجاج کی دھمکی

نشتر ہسپتال ،ڈاکٹروں کی اعزازی ہاﺅس جاب کا معاملہ وائس چانسلر ،پی ایم اے ...

  

ملتان( وقا ئع نگار ) نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ و غیرملکی میڈیکل(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

 کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کے ایڈیشنل ہاوس جاب(بغیر مشاہرہ) کے احکامات منسوخ کر دیے ہیں۔جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) ملتان نے مسئلہ حل نہ ہونے پر کل (پیر)احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔ یہ احکامات وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ہدایت پر جاری کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی ہنگامی میٹنگ بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی صدارت میں ہوئی۔جسمیں اس فیصلے کی توثیق کی گئی۔پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے سامنے اس فیصلے پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ایک دن بعد نشتر انتظامیہ نے اپنے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا۔پرائیویٹ ہاو¿س آفیسرز کے آرڈر نہ ہوئے تو پی ایم اے بھرپور احتجاج کرے گی۔بعد ازاں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا ہنگامی اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں اس امر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب بھر کے تمام ٹرشری کیئر ہسپتالوں کی پالیسی کے برعکس نشتر ہسپتال انتظامیہ نے پراییویٹ و فارن گرایجویٹ ڈاکٹروں کی کثیر تعداد کو پہلے اعزازی ھاوس جاب کے تحریری احکامات جاری کیے اور جب تمام ڈاکٹر ہفتہ کے روز جوائن کرنے پہنچے تو ان سےجوائننگ لینے سے پہلے انکار کر دیا گیا اور پھر اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جس سے تمام ڈاکٹروں میں اس غیر یقینی صورتحال پر شدید اضطراب پیدا ہو گیا ھے۔پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے اس صورتحال میں نشتر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ ان تمام ڈاکٹروں میں پیدا ہونے والی بے چینی کا اداراک کیا جاے اور انکی جوائننگ لی جائے پی ایم اے ملتان کل27 مئی(پیر) دن گیارہ بجے ہمراہ تمام متاثرہ ڈاکٹروں کے ہمراہ وائس چانسلر و ایم ایس سے ملاقات کریں گے اور مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر ظفر ملک، ڈاکٹر شیخ عبدلخالق ،ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر نے شرکت کی۔

ہاﺅس جاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -