حکومتوں کو شعبہ تعلیم پرتوجہ دینا ہوگی، دوست محمد کھوسہ

حکومتوں کو شعبہ تعلیم پرتوجہ دینا ہوگی، دوست محمد کھوسہ

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

 نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ تعلیم کی اہمیت کو ناصرف اجاگر کیا بلکہ شعبہ تعلیم میں بیشتر ایسے اقدامات کئے کہ جن سے عام آدمی اپنے بچوں کو یکساں معیاری تعلیم دے سکے ڈیرہ غازی خان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے ضمن میں کھوسہ گروپ نے اپنی استطاعت سے زیادہ کام کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی اللہ بخش خان کورائی اور نجی سکول کی انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے ا فطار ڈنر کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر نجی سکول کے پنجاب کے چیئرمین خضر حیات گوندل ، ڈسڑکٹ بار کے صدر یاسر خان کھوسہ ایڈووکیٹ اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی سابق وزیراعلی نے کہا کہ ہمارا نصب العین ہمیشہ تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کرنا رہا ہے شعبہ تعلیم میں نجی سکول آف گروپ خدمت خلق کے جذبے تحت کوشاں ہوا ہے یہ خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ کہ حکومتوں کو تعلیم کے شعبوں پر توجہ دینا ہوگی پرائیوٹ سیکٹر اس سلسلے میں موثر کردار ادا نہیں کر سکتا یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مضبوط بنیادوں پر تعلیمی اصلاحات کرے تو پرائیویٹ سطح پر عوام اور مخیر حضرات کو تعلیم کے فروغ پر محنت نہ کرنا پڑے اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت حاجی اللہ بخش کورائی،چیئرمین خضر حیات گوندل و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -