نشتر ہسپتال میں ہاﺅس جاب ، امیدواروں کو متعلقہ ادارہ مشاہرہ دینے کاپابند، نوٹیفکیشن جاری

نشتر ہسپتال میں ہاﺅس جاب ، امیدواروں کو متعلقہ ادارہ مشاہرہ دینے کاپابند، ...

  

ملتان( وقا ئع نگار ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک کونسل کی ہنگامی میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی صدارت میں ہوئی۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے علاوہ دیگر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

 سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز سے این او سی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔این او سی کے تحت ان امیدواروں کا متعلقہ ادارہ ماہانہ مشاہرہ دینے کا پابند ہو گا۔میٹنگ میں تمام وارڈز کے سربراہان،سینئر پروفیسرز، ایم ایس سمیت پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،پائنیرز یونٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو سمیت دیگر نے شرکت کی،میٹنگ میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے علاوہ دیگر سرکاری و نجی میڈیکل کالجز سے پوسٹ گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد نشتر ہسپتال میں ہاوس جاب کرنے کے خواہشمند امیدواروں اور فارن گریجویٹس کو ہاوس جاب دینے یا نہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،محکمہ صحت پنجاب کی طرف جاری ہدایات کی روشنی میں زیر بحث لایا گیا۔تمام تنظیمی عہدیدران ،سینیر فیکلٹی ممبران سے مشاورت اور طویل بحث کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایسے تمام ہاوس جاب کے خواہشمند امیدوار جو کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے علاوہ دیگر سرکاری و نجی اداروں سے پوسٹ گریجویشن مکمل کر کے آئے ہیں اور فارن گریجوایٹس سے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جبکہ پی ایم ڈی سی،یو ایچ ایس اور محکمہ صحت پنجاب کی ہدایات کے مطابق این او سی طلب کیا جائے گا۔وائس چانسلر نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں لیا جارہا ہے۔این او سی طلب کرنے کا مقصد یہ ہو گا کہ ان امیدواروں کا متعلقہ ادارہ ان کو ماہانہ مشاہرہ دینے کا پابند ہو گا۔اس حوالے سے گزشتہ روز ہی باقاعدہ ایم ایس نشتر ہسپتال کی جانب سے نوٹفیکیشن ب?ی جاری کر دیا گیا ہےجبکہ تمام ایسے پوسٹ گریجوایٹس ڈاکٹرز کو اپنے اداروں سے این او سی اور دیگر کاغذات پورے کر کے لانے کے لئے 15 روز کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد میرٹ لسٹ کا اجرا کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -