عید سے قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو قسط جاری
ملتان(سپیشل رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ نے مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروگرام سے مستفید ہونے والے 55 لاکھ مستحق افراد کو عیدالفطر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
سے قبل 5500 روپے کی اگلی قسط جاری کردی گئی۔ذرائع کے مطابق عید الفطر سے قبل امدادی رقوم کے اجرا کا بنیادی مقصد بی آئی ایس پی کے مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور انہیں بھی بھرپور انداز میں عید کی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اس وقت مجموعی طور پر کل 54 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہورہے ہیں جنہیں سہہ ماہی بنیادوں پر پانچ ہزار پانچ سو روپے فراہم کئے جاتے ہیں۔