حلقہ میں ترقیاتی منصوبے دیکھ کرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں، سمیع الحسن گیلانی

حلقہ میں ترقیاتی منصوبے دیکھ کرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں، سمیع الحسن ...

  

ہیڈپنجند (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست افسوسناک ہے، دو مرتبہ ایم این اے بننے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

 کے باوجود کارکردگی صفر، اب ترقیاتی منصوبوں کی راہ روڑے اٹکانے کی روش اختیار کر لی،حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوتے دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، منصوبے پسند نا پسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ حلقے کے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی فراہمی ہے جس کیلئے احمد پور شرقیہ چنی گوٹھ سمیت پورے حلقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا کام شروع ہو چکا ہے،عوام خود ان منصوبوں کی تعمیر پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں، تحریک انصاف کی حکومت عوامی ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور کوالٹی کے معاملے میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

سمیع الحسن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -