مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی کارمضان بازار کادورہ، سٹالز کامعائنہ

مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی کارمضان بازار کادورہ، سٹالز کامعائنہ

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) مشیر صحت وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی کا ماڈل بازار اور چوک چورہٹہ کے رمضان بازار کا دورہ ۔دورے کے دوران انھوںنے اشیائے ضروریہ کے نرخ اور معیار کا جائزہ لیا۔ محمد حنیف خان پتافی نے خریداری کیلئے آئے شہریوں سے بات چیت کی اور اشیائے ضروریہ کے ریٹ اور کوالٹی کے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

 بارے میں ا ستفسار کیا۔ محمد حنیف خان پتافی چینی اور آٹے کے سٹال پہ بھی گئے۔ا س موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف دینے کیلئے لگائے گئے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے اور مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -