کسٹم کا چھاپہ، پتھروں کے نیچے چھپائی گئی220بوریاں چھالیہ پکڑی گئیں

کسٹم کا چھاپہ، پتھروں کے نیچے چھپائی گئی220بوریاں چھالیہ پکڑی گئیں

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) تحصیل صادق آباد مےں حساس اداروں کی اطلاع پر قومی شاہراہ پر کامیاب کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ سے بھرا ٹرالر پکڑا گیا۔ ڈرائیور گرفتار،انچارج کسٹم محمد اکمل ھاشمی کے مطابق لاھور سے کراچی جانے والے ٹرالر سے اسمگل کی جانے والی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

 چھالیہ کی 220 بوریاں برآمد ھوئی ھیں ان کا کہنا تھا کہ ٹرالر میں نیچے چھالیہ کی بوریاں چھپائی گئی تھی اور ان چھالیہ کی بوریاں کے اوپر پتھر ڈالے ھوے تھےجب ھم نے ٹرالر کو روکا تواس کو چیک کیاتو پتھر ھٹانےپر نیچے سے220 بوریاں چھالیہ کی برآمد ھویں ان کایہ بھی کھنا تھا کہ کارروائی کے دوران ڈرائیور کو گرفتارکر کےٹرالر کو تحویل میں لے لیاگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -