ملتان،ویزہ فراڈ سکینڈل ، ٹریول ایجنٹ نے عمرہ زائرین سے لاکھوں بٹور لیے

ملتان،ویزہ فراڈ سکینڈل ، ٹریول ایجنٹ نے عمرہ زائرین سے لاکھوں بٹور لیے

  

ملتان(سپیشل رپورٹر ) ملتان میں ویزہ فراڈ کیس سامنے آگیا ، کچہری روڈ پر واقع ٹریول ایجنٹ نے عمرہ زائرین سے لاکھوں روپے بٹورلئے،لٹنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔خالد نامی ٹریول ایجنٹ نے ہمیں عمرہ پر بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورے۔متاثرین کا کہناہے کہ ہم نے رمضان کے شروع میں جانا (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

تھا مگر ابھی تک ہمارا ویزہ نہیں لگا۔گزشتہ روز ٹریول ایجنسی پر 40سے زائد متاثریں جمع ہوگئے جن کا کہنا تھا کہ ہمیں صبح سے بٹھایا ہوا ہے نہ پیسے واپس کر رہا ہے اور نہ ہی ہمیں پاسپورٹ واپس مل رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ٹریول ایجنٹ نے ہمیں دو بیگ سگریٹ کے بھرے ہوئے دیئے جس کی وجہ سے ہماری 7 ٹکٹیں کینسل ہو گئیں اور ہمارے لوگ اسلام آباد بیٹھے ہیں۔ اطلاع پر پولیس تھانہ چہلیک کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی،متاثرہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں اور ہمارے پیسے واپس کرائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -