رحیمیارخان،قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن ،32کنال اراضی واگذار

رحیمیارخان،قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن ،32کنال اراضی واگذار

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن بہاولپور کی تحصیل رحیم یارخان میں بڑی کارروائی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کا دوکروڑ مالیت کا 32 کنال رقبہ نا جائز قابضین سے واگزار کروا کر افسران میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کے حوالے کردیا. ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

 عمران عباسی کی خصوصی ہدایات پر سرکل. آفیسر اینٹی کرپشن بہاولپور رانا ظفر محمود خان نے لینڈ آفیسر بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کمیٹی و عملہ فیلڈ محکمہ مال کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میونسپل کمیٹی رحیم یار خان واقع موضع کھڈالی کوٹ درعیہ چک 110 پی تحصیل رحیم یار خان پر مشتمل 32 کنال رقبہ واگزار کروالیا ناجائز قابضین عرصہ دراز سے اس رقبہ پر قابض تھے اور اسے ذاتی استعمال میں رکھے ہو ئے تھے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولپور رانا ظفر محمود خان نے مذکورہ 32 کنال رقبہ مالیت 2000000 روپے ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر متعلقہ حکام میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کے حوالے کردیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -