نہری پانی چوری کرنےوالوں کےخلاف  آپریشن ‘29 پکڑے گئے ،مقدمہ درج

 نہری پانی چوری کرنےوالوں کےخلاف  آپریشن ‘29 پکڑے گئے ،مقدمہ درج

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم پر پنجاب بھر میں نہری پانی چوری کرنے والے زمینداروں کے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

 خلاف اپریشن کا آغاز کردیا ہے،وزیراعلیٰ کے حکم اورڈی سی مظفرگڑھ کی ہدایات پر ضلع بھر کی طرح تحصیل کوٹ ادو میں بھی نہروں سے پانی چوری کرنے والے زمینداروں کے خلاف اپریشن کا آغاز کردیا ہے،گزشتہ روز ایس ڈی او انہار نے اپنے عملہ کے ہمراہ تھانہ کوٹ ادو اور تھانہ سنانواں کے علاقہ سے گزرنے والے نہر نالہ سردار میں نہر کو کٹ لگا کر پانی چوری کرنے والوں کے خلاف اپریشن کیا اور دوران اپریشن موضع منہاں موضع شادیخان منڈا پتی دایہ چوکھا میں نہروں کو کٹ لگا کر پانی چوری کرنے والے زمینداروں عاشق حسین ،ملازم حسین دایہ،حاجی اسماعیل گربڑ،شبیر احمد اعوان،شعیب اعوان،سعید لانگ،نصیر لانگ،غلام سردار،اسلم کلاسرہ،سرفراز مہاجر،سیف اللہ،اللہ وسایا کشک،منیر احمد گورمانی اللہ دادکشک،ابراہیم کشک، عباس اعوان،سلطان اعوان ،عبدالطیف، عبدالحفیظ،خلیل احمد قریشی،منظور قریشی،یٰسین گشکوری ،اقبال بوہا،عبدالغفور ڈاہا،غلام حسن ڈاہا،حنیف ڈاہا، خورشید ملانہ،اللہ ڈتہ ملانہ،ارشاد ڈاہا،محمد بخش بلوچ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاجن کے خلاف مقدمات درج کرلےے ہیں۔

پانی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -