چشتیاں میں جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ ی گئی‘کیمیکلز برآمد

چشتیاں میں جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ ی گئی‘کیمیکلز برآمد

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چشتیاں میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر گجیانی میں جعلی دودھ تیار(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

 کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو مختلف کیمیکلز سے تیار کردہ ہزاروں لیٹر جعلی دودھ برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا اور خشک دودھ کے تھیلے ‘ گھی اور کیمکلز قبضہ میں لے لئے گئے۔ذرائع کے مطابق جعلی دودھ جنوبی پنجاب کے شہروں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سیل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -