تھانہ ماچھیوال پولیس پرخاتون کو محبوس کرکے  3لاکھ وصول کرنیکا الزام ، کارروائی کی جائے ، روبینہ 

تھانہ ماچھیوال پولیس پرخاتون کو محبوس کرکے  3لاکھ وصول کرنیکا الزام ، ...

  

ملتان(خبرنگار خصوصی) ضلع وہاڑی تھانہ ماچھیوال پولیس کی ہٹ دھرمی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

عروج پر، عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے عبوری ضمانت حاصل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرکے محبوس کرلیا،مبینہ طور پر تین لاکھ پولیس نے وصول کرکے جان بخشی، انصاف کی متلاشی خواتین ملتان پہنچ گئیںتفصیلات کے مطابق خواتین روبینہ اور پروین نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تھانہ ماچھیوال جھوٹے مقدمات بنا کر بلیک میل کر رہی ہے. اے ایس آئی یونس اور کانسٹیبل انصر نے چوری کے جھوٹے مقدمات درج کروا دئیے، جس پر عدالت سے ضمانت حاصل کرلی لیکن اس کے باوجود رات گئے گھر گھس کر تشدد کیا اور تھانے لیجاکر ہراساں کرتے رہے،پولیس نے رشوت طلب کی تو گھر گروی رکھا جس پر تین لاکھ روپے کے عوض جان بخشی کرائی، عدالتی احکامات اور رشوت وصول کرنے کے باوجود پولیس بلیک میل کر رہی ہے،متاثرہ خواتین نے دھائی دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آر پی او ملتان نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں۔

3لاکھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -